17 مارچ، 2026، 9:37 PM

ایران سے جنگ اسرائیل کی ایماء پر کی گئی ہے، امریکی اعلی اہلکار احتجاجا مستعفی

ایران سے جنگ اسرائیل کی ایماء پر کی گئی ہے، امریکی اعلی اہلکار احتجاجا مستعفی

امریکی انسدادِ دہشت گردی مرکز کے ڈائریکٹر نے ایران کے جنگ کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں تھا اور یہ جنگ اسرائیلی دباؤ کے باعث شروع کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی انسداد دہشت گردی مرکز کے ڈائریکٹر جوزف کینٹ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنے استعفی نامے میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ضمیر کی بنیاد پر ایران کے خلاف جاری جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے۔

ان کے مطابق ایران امریکہ کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں تھا اور یہ جنگ اسرائیل اور اس کے حامی طاقتور امریکی لابی کے دباؤ کے باعث شروع کی گئی۔

جوزف کینٹ نے مزید لکھا کہ وہ ایک ایسے فوجی ہیں جنہیں 11 مرتبہ جنگی مشنز پر بھیجا گیا اور وہ ایک گولڈ اسٹار حاصل کرنے والے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی اہلیہ شینن ایک ایسی جنگ میں جان سے گئیں جسے ان کے بقول اسرائیل نے جنم دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اگلی نسل کو ایسی جنگ میں لڑنے اور مرنے کے لیے بھیجنے کی حمایت نہیں کرسکتے جس کا امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں اور جس کی قیمت امریکی جانوں سے ادا کرنا کسی صورت جائز نہیں۔

News ID 1938553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha